Posts

Showing posts from November, 2020

سلطان اورنگ زیب عالمگیر کا انصاف

Image
پنڈت لالہ رام کاسی بِنَارَسْ کے پنڈتوں میں سے ایک مشہور گھرانہ تھا ۔اطرافِ ہند سے یاتریوں کی بہت بڑی تعداد پنڈت کے گھر میں ہر وقت جمع رہتی تھی ۔ ادھیڑ عمر میں پنڈت لالہ رام کاسی کے ہاں پہلی اولاد لڑکی کی صورت میں پیدا ہوئ ۔۔۔۔۔ ۔ بچی کیا تھی کہ حسن کی دیوی تھی ۔پنڈت لالہ رام نے اپنی بچی کا نام شنکلا رکھا ۔شنکلا نے چودہ سال کی عمر میں ہندو مذھب کی تعلیمات کی تمام کتابیں مکمل پڑھ لیں ۔ ۔ حسن کی پری پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ شنکلا دیوی عقل وفھم کی بھی مھارانی تھی ۔وہ صبح صبح جب گنگا اشنان کےلئے نکلتی تھی تو دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ جاتی مجال ہے کہ شنکلا دیوی حیاء کی وجہ سے آنکھ اٹھاکر بھی کسی کو دیکھتی ہو ۔ اِنہی دنوں بِنَارَسْ میں ابراہیم نامی ایک  شخص کو سلطنتِ مغلیہ کی طرف سے نیا کوتوال بناکر بنارس بھیجاگیا ۔  یہ شخص انتہاء قسم کا ایک عیاش تھا ہر ہفتے کسی نہ کسی خوبصورت کنواری لڑکی کو اپنے محل کی زینت بناکر اُسکی عزت خراب کرتا تھا ۔ اہلِ بنارس اُس کے ظلم وعیاشی سے تنگ آگئے تھے لیکن کوتوال کے سامنے بولنا گویا خود کو موت کے کنؤیں میں دھکیلنے تھا ۔۔ ۔ بڈھے کوتوال کے کارِندے کھوجی کتو...